کوئٹہ : فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کی جانب سے بیلہ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدکمانڈر سمیت 8 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ ایف سی ترجمان کے گزشتہ روز ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے بیلہ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،گرفتار افراد میں کمانڈر جان علی مری بھی شامل ہے، جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا