کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سدرن کمانڈ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔ اس موقع پر امن وامان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اور سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمنٹرینز،اعلیٰ فوجی و سول حکام ، قبائلی عمائدین و دیگر نے شرکت کی۔