|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2016

گوادر: جیونی پاور ہاؤس کا ایندھن ختم ، پاور ہاؤس تین دن سے بند، جیونی سمیت گردونواح کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،جیونی پاور ہاؤس کو فیول کی سپلائی بحال کردی جائے، جماعت اسلامی تحصیل جیونی کے امیر ماما دلوش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے جیونی کے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھی کہ موصوف جیونی کے 18گھنٹے بجلی کو بحال کردیں گے لیکن 18گھنٹے بجلی بحال کرنا اپنی جگہ بلکہ جیونی کے لئے ایندھن بند کر دی گئی ہے، جس کے سبب جیونی کی پاور ہاؤس گزشتہ تین دنوں سے بند ہے، جیونی تاریکی میں ڈوب گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جیونی کیلئے ایندھن سپلائی کے احکامات جاری کر کے بجلی کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں