چاغی: افغان مہاجرین کی وجہ سے متاثرہ ضلع چاغی میں یو این ایچ سی آر کے اشتراک اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے تکمیل کرنے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریبات جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد جان نوتیزئی ، یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں مقیم سربراہ اندریکار توتے کمشنر افغان ریفیوجیز آغا غضنفر علی شاہ اور دیگر فیتا کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کرلیا، جن میں 51ملین کی لاگت سے تکمیل پانے والے منصوبے شامل ہیں، جن میں یک مچ میں ایمرجنسی سینٹر دالبندین کے ہائی اسکول میں کمپیوٹر لیب جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے 21لاکھ روپے کی لاگت سے مرکزی ہائی اسکول کے امتحانی ہال کی ڈیکوریشن اور دیگر سامان کی فراہمی شامل ہے، افتتاحی تقریب میں اے سی رزاق ساسولی، ڈی او تعلیم حاجی عطاء اللہ ہیجباڑی ، آزات فاؤنڈیشن کے حاجی گل خان نصیر، سی ڈی او کے عبدالحبیب ترقی فاؤنڈیشن کے فاروق مینگل شوکت ناز بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، ڈسٹرکٹ چیئرمین میرداؤد خان نوتیزئی نے یو این ایچ سی آر کے کنسٹری سربراہ اندریکارتو تے کے دورہ چاغی آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزات فاؤنڈیشن سی ڈی او اور ترقی فاؤنڈیشن نے یو این ایچ سی آراور راہا پروجیکٹ کے تحت ضلع میں جو کام کئے ہیں وہ باعث مسرت ہے کیونکہ ضلع چاغی ایک پسماندگہ ضلع ہے اور افغان مہاجرین کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے، انفراسٹر کچر تباہ ہو چکا ہے ، لوگوں کی بحالی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، یو این ایچ سی آر کے سربراہ اندر یکار توتے نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع کے 16400لوگ مستفید ہوں گے جو کہ 51ملین کی لاگت سے مکمل ہوئے، ان منصوبوں کو اقوام متحدہ کے راہا پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا جن میں ایمرجنسی سینٹر کا قیام فراہمی آب کے منصوبے اور سرکاری اسکولوں کی حالت زار بہتر بناناہے، راہا کے تحت اقوام متحدہ کے ادارے تمام ایسے اضلاع میں پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے متاثر ہو ئے ہیں یہ پروگرام اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی عوام کے جذبہ خیر سگالی کے اعتراف میں کہاگیا ہے