|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2016

ڈھاڈر: تمام سیاسی جماعتوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔صوبے کو حقوق جمیعت علماء اسلام ہی دلا سکتی ہے ،جمعیت علماء اسلام کچھی کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں صدائے جمیعت تربیتی کنویشن سے سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواحد صدیقی،مولانا عبداللہ جتک ۔حاجی منگے خان دیگر کا خطاب۔جے یو آئی کچھی کے زیر اہتما م ڈھاڈرمدرسہ مطلع العلوم میں صدائے جمیعت تربیتی کنویشن منعقد ہوا جس میں جمیعت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواحد صدیقی،نائب صوبائی امیر مولانا عبداللہ جتک ،امیر ضلع کچھی حاجی منگے خان رائیجہ،جنرل سیکرٹری کچھی مولانا محمد یعقوب،امیر ضلع سبی مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،امیر ضلع ڈیرہ بگٹی مولانا محمد حیات اور دیگر کثیر تعداد میں شریک تھے۔تربیتی کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواحد صدیقی،مولانا عبداللہ جتک،حاجی منگے خان رائیجہ اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی امیدیں جمیعت علماء اسلام سے وابستہ ہیں کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر اقتدار کی ایوانوں میں پہنچ کر بیرون ملک اپنے آثاثے بنائے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے فریب میں جھانسہ دیکر انکے حقوق غضب کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مخلص اور ایماندار قیادت عوام کے درمیان رہ کر انکی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہمارے نمائیندوں نے بیرون ممالک میں آج تک کسی قسم کا جائیداد نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ قرآن ،سنت کی روشنی میں ہمارا پروگرام تشکیل دیا گیا جسے جے یو آئی کادستور کہتے ہیں قوم پرستی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا اور عوام کا استحصال کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے داعش کا قیام عمل میں لاکر مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنی مفادات کی تکمیل اور امت مسلمہ کو کمزور کررہے ہیں جب تک مسلمان آپس میں اتحاد اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرینگے پٹتے رہیں گے ملک کی خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کئے جائیں ۔افغان مہاجرین کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں ۔