چاغی: سعودی شہزادے کی متوقع آمد دالبندین میں حکام کااجتماع ، استقبال کیلئے انتظامات صوبائی مشیر ارکان اسمبلی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام دن بھر ایئر پورٹ پر انتظار کرتے رہے تاہم گورنر تبوک نہیں آئے، عدالت عظمیٰ کی جانب سے تلور کے شکار پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کے بعد سعودی شہزادوں نے بلوچستان کا رخ کر لیا، ان کی آمدکااعلان ہونا ہی تھا کہ دالبندین میں استقبال کیلئے حکام پہنچ گئے، علاقے کے عوام نے ارکان اسمبلی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی شہزادے بلوچستان کو اپنی شکار گاہ اور آسائش کیلئے استعمال کرنے آتے ہیں اور یہاں کے حکمران اور انتظامیہ کی غیر معمولی خوش آمد نہ صرف باعث حیرت ہے بلکہ وائلڈ لائف کی نسل کشی میں معاونت اور اخلاقی جرم ہے، سعودی شہزادے حکام اور اعلیٰ بیورو کریٹس کو نواز کر بلوچستان کی قدرتی حسن اور فطری خوبصورتی کا ملیا میٹ کرتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت اخلاقی جواز نہیں رکھتادریں اثناء صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمدخان لہڑی اراکین صوبائی اسمبلی حاجی غلام دستگیر بادینی اور سخی امان اللہ نوتیزئی کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی ، آرپی او کوئٹہ منظور خان کے ہمراہ دالبندین ایئر پورٹ پر پہنچ گئے، وہاں وہ سعودی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کااستقبال کرنا چاہتے تھے جو کہ سعودی عرب سے سیدھادالبندین ایئر پورٹ پر پہنچنے والے تھے مگر نا معلوم وجوہات کی بناء پر وہ پاکستان نہیں پہنچ سکے ، ذرائع نے بتایا کہ سعودی شاہی مہمان ہفتے کے روز علی الصبح دالبندین ایئر پورٹ پہنچیں گے تاہم صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نے اراکین اسمبلی وکمشنر کوئٹہ ڈویژن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد جان نوتیزئی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالوحید نوتیزئی ڈی سی خدائے نذر بڑیچ، ڈی پی او مبارک شاہ اچکزئی، اے سی رزاق ساسولی اور دیگر حکام اور معتبرین بھی موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس بہترین ڈیزائن میں بنایاگیا اس لئے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کو اس بلڈنگ میں شفٹ ہونے چاہئے اور کمپلیکس وپولیس لائن میں پانی بجلی اور ٹیلیفون کی سہولیات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔