|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: چار جماعتی اتحاد نصیرآبادکے سربراہ وجمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریڑی عبدالحکیم انقلابی حافظ علی احمد کھیازئی نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کو بجلی کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے پانچ فروری کو ہونے والی ڈیرہ مراد جمالی سے اوچ پاور پلانٹ کیلئے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کیا جا رہا ہے کیونکہ اوچ پاور پلانٹ کی انتظامیہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے منافع حاصل کرنے کے باوجود یہاں کی عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے زراعت صنعتی شعبہ تباہی کا شکار ہو چکا ہے عوام شدید گرمی میں مبتلا ہو کر رہے چکے ہیں اور کہاکہ انشاء اﷲ پانچ فروری کو ہونے والی لانگ مارچ نصیرآباد کی عوام کو خوشی کی نوید سنائے گی اور کہاکہ دس سالوں سے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا تعمیراتی کا م مکمل نہ ہونا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کی بھی نفی ہے اور کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے قائم ٹراما سینٹر بھی تباہی کا شکار ہے جنریڑ چلانے کیلئے ڈیزل اور دیگر مراعات نہ دینا بددیانتی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے رات کے اوقات کار میں بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے اور کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں کو جلد سے جلد بجلی فراہم کی جائے ۔