|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2016

گوادر: سب سے پا ئیدار سر ما یہ کاری بچوں کو تعلیم دلانا ہے۔ پا ک بحر یہ گوادر میں تعلیمی اداروں اور ہسپتال کے قیام کے منصو بوں کا بہت جلد آ غاز کر یگی۔ تعلیم کے فروغ سے کا میابی کا حصول ممکن ہے یو م والد ین کی تقر یب سے کموڈور محمد وارث خان، چےئر مین میو نسپل کمیٹی عا بد رحیم سہرابی اور پر ائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن کے سر پر ستِ اعلی خدابخش ہاشم کا خطاب۔ طالب علموں نے رنگا رنگ شو دکھا کر خوب داد وصول کی۔ با م پبلک اسکول گوادر کی جا نب سے گزشتہ روز یو م والدین کی منا سبت سے تقر یب کا انعقاد کیا گیا تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے پا ک بحر یہ کے کمانڈر ویسٹ مکران کموڈور محمد وارث خان نے کہا کہ گوادر میں تعلیم کے حصول کے لےئے رجحان قابل تعر یف ہے اور یہاں کے باسی تعلیم کے حصول کے لےئے انہتائی پر جوش ہیں جو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ پا ک بحر یہ بھی تعلیم اور دیگر سو شل سیکڑ کی دیگر شعبہ جات کی ترقی کے لےئے قابلِ تقلید روایت رکھتی ہے اسی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے گوادر میں بہت جلد اقامتی تعلیم ادارے کے قیام کے سا تھ خصوصی بچوں کے لےئے بھی درسگاہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اورگوادر کے شہر یوں کو علاج و معالجہ کی سہو لیات کی فراہمی کے لےئے اورماڑہ درمان جاہ کی طر ز پر ہسپتال تعمیر کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے با لخصو ص گوادر مستقبل میں تعمیر و تر قی کے حوالے سے تبد یلیوں کا محور بننے جا رہا ہے جس کے پیش نظر یہاں کے لوگ تعلیم سے کما حقہ لگا ؤ رکھیں اور اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر نے کی ہر ممکن کو شش کر یں تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی نے کہا کہ تعلیم کا فروغ بلا منفعت ہو نا چا ہےئے تعلیم کے فروغ کے لےئے پر ائیوٹ اسکولوں کا کر دار قابلِ رشک ہے اور یہاں پر کام کر نے والے استاد اور استا نیاں جس قلیل تنخواہ میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں وہ انسا نیت کی خد مت کا انمول نظیر ہے تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے پر ائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن گوادر کے سر پر ستِ اعلیٰ خدا بخش ہاشم نے کہاکہ تعلیم کا فروغ انہتائی نا گز یر ہے سب سے بڑی سر ما یہ کاری بچوں کو تعلیم کی فراہمی ہے جب ہما رے بچے تعلیم یافتہ ہونگے تو معا شرہ کا درست سمت میں تعین کا خواب شر مندہ تعبیر ہوگا انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی من و عن ادا کر یں تو تعلیم کا فروغ ہمہ جہت ہوسکتاہے تعلیم کا فروغ ایک فرد کی ذمہ دار ی نہیں بلکہ والد ین کو انہماک کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے مختلف رنگا رنگ شو پیش کےئے تعلیم اور والد ین کی فرمان بر دار ی کے مو ضو ع پر کئی خا کے پیش کےئے اور حاضر ین سے زبر دست داد وصول کی تقر یب میں سا بقہ صوبائی وزیر و سابقہ ضلعی نا ظم میر عبدالغفور کلمتی سمیت مختلف سر کاری اور پر ائیوٹ اسکولوں کے سر براہان ، والدین اور شہر یوں کی بڑی تعداد شر یک تھی ۔ سا بقہ ضلعی ناظم کی جانب سے بام پبلک اسکول کے لےئے ایک لاکھ ، میو نسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عا بد رحیم سہرابی نے 20ہزار اور بلدیہ گوادر کے کونسلر ناگمان عبدل نے 50ہزار روپے کے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ آخر میں انعامات تقسیم کےئے گئے ۔ با م پبلک اسکول گوادر کے چےئر مین قاضی نعمت اللہ نے تمام شرکا ء کا تقر یب میں شرکت کر نے پر شکر یہ ادا کیا تقر یب کے نظامت کے فرائض بام پبلک اسکول گوادر کے ڈائر یکٹر جمیل قاسم نے ادا کےئے ۔