|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق لورالائی کی تحصیل دکی کے بازار سے نصف کلو میٹر کے فاصلے پر واقع حبیب قلعہ روڈ پر نامعلوم افراد نے مچن خیل قبیلے کے تین افراد کو گولیاں کا نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں نقیب اللہ ولد حاجی بابئی اور عبدالطیف ولد فقیر محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حبیب اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال دکی پہنچایا گیا۔ جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ۔