کوئٹہ: پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے زیرا ہتمام اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔مظاہرین نے گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کا غائبانہ نما ز جنازہ بھی ادا کیا۔احتجاجی مظاہرے میں مزدور تنظیموں کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی۔ کوئٹہ میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں ایئر لیگ کی جا نب سے ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا ا حتجا جی مظاہرہ کی قیادت ایئرلیگ بلوچستان کیصدر شبیرترین اور دیگر ر ہنما وٓں نے کی۔ مظاہرے میں آل پاکستان ورکرز فیڈریشن،وا پڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ، بی ڈی اے ایمپلا ئیزاور ریلویلیبریونین سمیت مختلف تنظیمیں اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوئیں،ان کا موٓقف تھا کہ پی آئی ایسمیت کسی قومی ادارے کی نجکاری قبول نہیں۔مظاہرے سے خطا ب میں شبیر ترین کا کہناتھا کہ گذشتہ روز کراچی میں پی آئی اے کا ر کنو ں کابہیمانہ قتل کیاگیا اور اب سندھ حکومت پی آئی اے کے ملا ز مین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے خون کےآ خر ی قطرے تک اپنے حق کے لئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کوئٹہ قومی ائرلائن کی نجکاری کے خلا ف نعرے بازی کی اور کراچی واقعہ کے ذمہ داروں کوسزا دینے کامطا لبہ کیا۔مختلف لیبر ورکرز کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے ایئر لیگ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پی ٹی آئی رہنماء قاسم سوری بھی اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج میں شریک ہوئے۔ بعد ازاں پی آئی اے کے ملاز مین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ادائیگی کے بعدمظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔