کوئٹہ+اندرون بلوچستان: نصیر آباد میں مسلح افراد کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک اہلکار جاں بحق ،دو زخمی ، تربت میں دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے، ڈیرہ بگٹی ، کیچ اور تمپ میں فورسز کی کارروائی متعدد افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر پولیس تھانہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی ایمبولینس پر اندھا دھند فائر نگ سیکورٹی فورسز کا اہلکار شہید دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن دو مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ بر آمد تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ چھتر پولیس تھانہ کے علاقے شاہ پور کے قریب سے گزر رہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار سیکورٹی فورسز کا اہلکار عمران خان موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ حوالدار سجاد احمد نائب صوبیدار گلزار احمدشدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا گیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دو مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمدکر لیا گیا ہے ،علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹونی وڈھ میں سیکورٹی فورس کی کارروائی دو شرپسند گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹو نی وڈھ میں سیکورٹی فورس نے بروقت کارروائی کر کے دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کی قیام گاؤں کو تباہ کردیا گرفتار شرپسندوں سے نامعلوم مقام پر تحقیقات جاری ہے ،دریں اثناء تربت میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بم ناکار ہ بنادیئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر سڑک کے کنارے نصب 2دیسی ساختہ بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لئے جبکہ تربت کے ہی علاقے میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی،علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے حب سے گزشتہ روز اغواء ہونیوالا شخص گھر پہنچ گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پرایک شخص فیصل کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس ذرائع کے مطابق مغوی کل باحفاظت اپنے گھر پہنچ گیا۔