|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2016

فرید آباد:غیر معیاری زرعی ادویا ت کی بھر مار زرعی ادویا ت رکھنے والے ڈیلرزکسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف حکومتی ادارے خواب خرگوش میں مست، تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور جعفرآباداور نصیر آباد میں غیر معیاری اور دو نمبرادویات کی بھر مار ہے غیر معیاری ادویات سے کسان روز بروزقرضوں کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں زرعی ادویات رکھنے والے ڈیلر زکسانوں کو زیادہ پیدوار کے سبز باغ دکھا کر انھیں مہنگے سے مہنگے ادویات دیے جا تے ہیں لیکن مہنگے ادویات کے استعمال کے باوجود کو کسانوں کو ان کا مطلوبہ نتائج نہیں مل رہا ۔ربیع کے فصل میں اس وقت چنا ، گندم ، سرسوں اور دیگر سبزیاں کاشت کی گئی ہیں موسم کے اتار چڑھاؤ کے باعث فصلوں میں مختلف قسم کی بیماریاں لگتے ہیں کسان بیماریوں سے جان چھڑانے کے لیے زراعی مراکز کا رخ کرتے ہیں زرعی ادویات رکھنے والے ڈیلرز انھیں مہنگے سے مہنگے ادویات دیتے ہیں لیکن نتائج ہمشہ صفر ہو تا ہے محکمہ زراعت کے ذمہ داران اور دیگر افسران کا دھیان کبھی اس لوٹ مار کی جانب نہیں جا تا اور وہ خواب خرگوش میں مست ہیں عوامی حلقوں اور کسانوں میں حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ادویات رکھنے والے ڈیلرزپر کڑی نظر رکھیں اور غیر معیاری اور دو نمبر ادویا ت رکھنے والے ڈیلرزاور ایجنسیز کے خلاف کاروائی کریں ۔