|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2016

نال: سب تحصیل نال گریشہ میں بند پرائمری اسکول تاحال نہیں کھل سکے، طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، تعلیمی ایمر جنسی کے تمام دعوے ہوا میں گل ہوگئے، عوامی حلقوں کا بند پرائمری اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل نال گریشہ کے متعدد پرائمری اسکول گزشتہ سال سے بند پڑے ہیں، محکمہ تعلیم کے حکام بند اسکولوں کوفعال کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں، اسکولوں کی بندش کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، عوامی حلقوں نے پرائمری اسکولوں کی بندش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ایمر جنسی کے بلند بانگ دعوے توکئے جاتے ہیں جبکہ عملاً ایسا کچھ نظر نہیں آرہا، تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے بھی سیاسی چال بازی کی نذر ہو گئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل نال گریشہ کے بند اسکول دوبارہ کھول دیئے جائیں