|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2016

گوادر : گوادر کے پیا سے عوام نے سڑ ک بند کر دی۔ دو دن سے پانی کی ایک بوند فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ اہلیانِ علاقہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز میر لعل بخش وارڑ گوادر کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے جنت با زار کو جانے والے سٹرک پر رکا وٹیں کھڑی کر کے اُ سے بند کر دیا جس کے باعث ٹر یفک کی روانی متاثر ہوکر رہ گئی اس موقع پر علا قہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای کی جا نب سے اُ نہیں گزشتہ دودن سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور پانی کی عدم فراہمی سے اُ ن کے معمو لات زندگی شد ید متاثر ہیں تاہم بعد میں حکام کی جانب سے پانی کی فراہمی کی یقینی دہانی پر علا قہ مکینوں نے اپنا احتجاج پر امن طور پر ختم کر دیا۔