|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: چار جماعتی اتحاد جمعیت علماء پاکستان سنی تحریک کی کال پر سینکڑوں کارکنوں نے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی عدم فراہمی 220گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کی سست روی کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی سے لانگ مارچ کی گئی اوراوچ پاور پلانٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جمعہ نماز ادائیگی کی گئی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چار جماعتی اتحاد کے سربراہ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی علامہ عبدالحکیم انقلابی مرکزی جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر سید محسن شاہ بخاری پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرمحمد علی جتک ضلعی صدر مولانا محمد ظفر جتک جمعیت علماء پاکستان نصیرآباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ علی احمد کھیا زئی حافظ عبدالہادی کھوسہ مولانا محمد اسماعیل سکندری حافظ محمد امین حافظ جاوید علی کھوسہ نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی ڈیرہ مرادجمالی کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے کیونکہ اوچ پاورپلانٹ سے 990میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے باوجود ہمارے علاقے اوچ پاور پلانٹ کی بجلی سے محروم ہونے کی وجہ سے ہر دوگھنٹوں کے بعد دو گھنٹو ں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے زرعی صنعتی شعبہ مفلوج ہو چکا ہے اور دس سالوں سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 220گرڈ اسٹیشن کا تعمیراتی کام کومکمل نہیں کیا جا رہا ہے لیکن صوبائی حکومت این ٹی ڈی سی کے آفیسران ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے سے گزیراں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ 220گرڈ اسٹیشن کے ٹھیکیدار کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا کیونکہ انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی دورے ڈیرہ مراد جمالی کے موقع پر عوام سے وعدہ کیا تھا جلد بجلی فراہم کی جائے گی جس کی اب تک تکمیل نہیں کی گئی ہے۔ اور کہاکہ چار جماعتی اتحاد کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے علاقائی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں لانگ مارچ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی ہمارا حق ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰ بلوچستان نے نصیرآباد کی عوام سے ہونے والی ذیادتیوں پر نوٹسن نہ لیا اورفوری طور پر گرڈ اسٹیشن کے کام کو جلد مکمل کرکے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی فراہم نہ کی گئی مارچ میں دوبارہ مطالبات کے حل کیلئے اوچ پاور پلانٹ کی جانب لانگ مارچ ہو گا اور سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ دار اوچ پاور پلانٹ پر عائد ہوگی ۔