قلات +خضدار: قلات کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں خضدار کے نوجوان علی اکبر محمد حسنی اہلیہ سمیت جا ں بحق ہو گئے ،دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،علی اکبر محمد حسنی وارڈ فرنچائز کے اونر اور پی ٹی سی ایل کے منظور احمد محمد حسنی کے چھوٹے بھائی تھے تفصیلات کے مطابق علی کبر محمد حسنی اپنے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کوئٹہ سے خضدار آ رہے تھے کہ بینچہ کے قریب ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں علی اکبر محمد حسنی ،ان کی اہلیہ ،دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے لیویز فورس نے پانچوں زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچایا جہاں علی اکبر محمد حسنی اور ان کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے جبکہ ان کے دو بچے آٹھ سالہ شاہ میر ولد علی اکبر اور چھ سالہ زرک میر اور فرزانہ بنت محمد اسماعیل کو قلات میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ علی اکبر محمد حسنی پی ٹی سی ایل کے منظور احمد محمد حسنی کے چھوٹے بھائی تھے ان کے اہلیہ سمیت حادثاتی موت کی خبر خضدار میں جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گیا جو فزاء کو سوگوار کر دیا ۔