خضدار:خضدار ڈسٹرکٹ میں شجر کاری مہم کا باقائدہ آغاز کمشنر قلات نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا پورے ضلع میں اسی ہزار سے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر ڈپٹی کمشنر خضدار کی بریفنگ- تفصیلات کے مطابق پیر کو کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے کمشنر آفس کے احاطے میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ماحولیاتی تبدیل سے پیدا ہونے ووالی سنگین مشکلات در پیش ہیں طویل قحط سالی اور اس کے نتیجے میں زیر زمین پانی کا سطح خطرناک حد تک نیچے جانے سے آنے والے وقتوں میں حالات انتہائی مشکل صورتحال کی شکل اختیار کر سکتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے اس بار پورے ضلع میں شجر کاری مہم کے دوران ایک لاکھ کے قریب ہر قسم کے درخت لگانے کا منصوبہ بندی کر لیا ہے اور اس حوالے سے بلدیاتی نمائندے بھی اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں ۔صحت کے مراکز ۔ شہر میں واقع اہم شاہراہوں ۔دفاتر ۔اور قومی شاہراہ پر درخت لگائے جائیں گے اس سے زمین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔