کوئٹہ+اندرون بلوچستان: صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ، اکثرعلاقوں میں گیس پریشر غائب بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ، سبی میں طوفانی ہواؤں کے باعث تبلیغی اجتماع ایک روزقبل ختم کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت، رود ملازئی، خانوزئی، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی، کوژک ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اکثر علاقوں میں سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے کوئٹہ شہر میں سردی کی لہر شروع ہونے سے شہر کے اکثر علاقوں میں گیس غائب ہو گئی جس کی وجہ سے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،خضدار و گردو نواح میں گرد آلو دہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے ، شہریوں نے بازار کا رخ کرنے کی بجائے پورا دن گھر وں میں گزارا جب کہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،صوبے کے بعض دیگرعلاقوں کی طرح سوراب اورملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ روزتیزہوائیں چلتی رہی جس کی وجہ سے گردوغبارچھاگئی اورموسم بھی شدیدسردہوگیا،تیزہواؤں اورسردی کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی متاثر جبکہ لوگ گھروں تک محدودہوکررہ گئے ،علاقہ میں امسال قحط سالی کی وجہ سے سردی معمول سے کم واقع ہوئی ہے لیکن تیزہواؤں کے حالیہ لہرکے باعث نہ صرف سردی کی شدت میں بھی ایک دم اضافہ ہواہے بلکہ گردوغباراڑنے کی وجہ سے لوگوں کی معمومات بھی شدیدمتاثرہوچکی ہیں ،گزشتہ روز سوراب اورملحقہ علاقوں مولی ،گدر،لاکھوریان ،جیوامیں دن بھرتیزہواؤں کاراج رہا،لوگ سردی کی شدت میں اضافہ کہ وجہ سے گھروں میں مقیدہوکررہ گئے ،واضح رہے کہ سوراب سٹی کے علاوہ نواحی علاقوں میں گیس سمیت ایندھن کاکوئی انتظام نہیں جبکہ بجلی کی ناقص فراہمی کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سوراب کے ملحقہ علاقے جوکہ صوبے کے سردعلاقوں میں شمارہوتے ہیں یہاں پرموسم سرمامیں لوگوں کودرپیش مشکلات کے مدنظربجلی کی فراہمی سمیت ارزاں نرخوں پرایندھن کی فراہمی کے لیئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کے پریشانیوں کاازالہ ہو،شمالی بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں اچانک سردی کی لہر اضافہ ہوا چمن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نچے آ گیا چمن شہر ا ور گردنواح میں دن بھر تیز ہوائیں چل رہی تھی جس سے موسم مذیدسرد ہوگیا ہے ۔