سبی: سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع طوفانی ہواؤں کے باعث ایک روز قبل ہی اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی دعا میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت ،اجتماع کے اختتامی دعا کے بعد ٹریفک جام ،شرکت کرنے والوں کو دشواری کا سامنا،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سبی اور گردونواح میں چلنے والی تیزوتند اور طوفانی ہواؤں نے معمولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا ،طوفانی ہواؤں کے باعث تبلیغی اجتماع میں قائم ہزاروں خیمہ بستیاں طوفان کی نظر ہوگئیں جبکہ ٹینٹ اکھڑ کر دور جا گرئے،ہواؤں کی وجہ سے درجنوں درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ سائن بورڈز کو بھی نقصان پہنچا ہے ،طوفانی ہواؤں کے باعث سبی کا تین روزہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع ایک روز قبل ہی اختتام پذیر ہو گیا اختتامی رقت آمیز دعا مولانا حبیب الرحمن نے پڑھائی ،اختتامی دعام یں لاکھوں فرزاندان توحید نے شرکت کی ،جبکہ دعا ایک روز پہلے ہونے کے باعث ہزاروں افرادجوقافلوں کی صورت میں آرہے تھے دعا میں شریک ہونے سے رہے گئے ،دعاکے بعد اجتماع میں شرکت کرنے والوں نے شہر سے انخلاے شروع کردیا جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نطام درہم بھرم ہو گیا لوگوں نے منٹوں کو سفر گھنٹو ں میں طے کیااس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت کردیا گیا ہے جبکہ سبی پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔