کوئٹہ: ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ ایرانی حدود سے داغے گئے مارٹر گولے پاک ایران سرحدی علاقے پنجگور میں گرے تاہم کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً گیارہ بجے پاک ایرا ن سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر159کے قریب ایرانی حدود سے یکے بعد دیگرے تین مارٹرگولے داغے گئے جو پاکستانی حدود میں ضلع پنجگور کے علاقے پُشک میں ایف سی کی چیک پوسٹ سے چھ سے سات کلو میٹر دور جنوب مشرق میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔