گوادر: کتاب طر ز معاشرت، تہذ یب و تمدن ،ثقافت اور انسانی اقدار کو نکھار تا او ر معا شر ے کور ہنمائی فراہم کر تا ہے۔ جس معاشر ے میں علم اور شعور کی رجحان کی کمی ہو وہاں جہا لت کے سائے انسانی معاشرے کو بانج بناتی ہیں۔ مو جود ہ صدی علم و آ گہی کی صد ی ہے چیلنجوں کا مقابلہ علم اور دانش سے ممکن ہے کتا بوں سے رغبت بڑ ھا نا ہوگا۔ ایم پی اے میر حمل کلمتی، کموڈور محمد وارث، سابقہ وفاقی وزیر زبید ہ جلال، چےئر مین عابد رحیم سہرابی، احمد اقبال، پر و فیسر اے آ ر داد، پرو فیسر رمضان با مری، پر وفیسر رحیم مہراور آ رسی ڈی کونسل گوادر کے صدر خدابخش ہاشم کا گوادر کتب میلہ کے افتتاحی تقر یب سے خطا۔ آ رسی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام سالانہ کتب میلہ کا�آ غاز کر دیا گیا ہے کتب میلہ کا افتتاح ایم پی اے ضلع گوادر میرحمل کلمتی نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر منعقد رنگا رنگ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم پی اے میر حمل کلمتی، کمانڈر ویسٹ پا کستان نیوی کموڈور محمد وارث، سا بقہ وفاقی وزیر متحر مہ زبید ہ جلال، میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عا بد رحیم سہرابی، نجی ٹی وی کے سی ای او احمد اقبال، پر وفیسر اے �آ رداد، پر وفیسر رمضان با مری،پرو فیسر رحیم مہر اور آ رسی ڈی کونسل گوادر کے صدر خدابخش ہاشم نے کہا کہ کتاب کی اہمیت جب سے یہ دنیا بنی ہے قائم ہے اور کتاب کے ذ ریعے ہی انسانی معاشرہ کی تر جیحات کو تخلیق کیا گیا ہے جس میں کئی رہنماء اصول پہناں ہیں انہوں نے کہا کہ کتاب انسانی کی روحانی اور ذہنی نشو نما کو تقو یت فراہم کر تا ہے جس سے انسان علم اور آگہی سے روشنا س ہوکر تخلیق کی بلند یوں تک پہنچنے میں کا میابی حاصل کرسکتا ہے کتاب ترقی کا خزانہ ہے انہوں نے کہا کہ جس معاشر ے میں کتا ب کی اہمیت ثانوی ہو وہ معاشر ہ کسی بھی صورت اسرار و رموز اور ارتکاء کے مدارج کو چو نہیں سکتا بلکہ ابتری بگاڈ کی آ ما چ گاہ بن جا تا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرہ کی تشکیل اور ارتکاء مکالمہ کے ذ ریعے فروغ پاتا ہے اور جب بھی کسی معاشرہ میں مکالمہ اور علم وآ گہی کی رجحان ختم ہو جا ئے تو وہاں جہالت کے پر آ سیب سائے معاشرہ کو گرہن زدہ اور بانج بنا کر چھوڑ تے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی علم وآ گہی اور دانش کی صدی ہے چیلنجوں کا مقابلہ علم سے ممکن ہے گوادر عظیم بلوچی ادیب اور محقق سید ظہور شا ہ ہاشمی کی سر زمین ہے جس نے ادب کی آ بیاری کے لےئے گرانقدر خد مات انجا م دےئے جس کو آ رسی ڈی کونسل پیر وی کر کے ادب اور مکالمہ کو فروغ دے رہا ہے جو اچھی کاوش ہے اس سے پتہ چلتاہے کہ گوادر کی سر زمین سنٹ نہیں بلکہ ادب کا مسکن ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں کے پیش نظر گوادر میں مستقبل میں ہمہ گیر تبد یلیاں وقوع پز یر ہونے والی ہیں اگر ہم اپنی شناخت اور معاشرتی وجود کے بقاء کے لےئے دلچسپ ہیں تو علم و آگہی ہمار ا شعار ہو نا چا ہےئے بالخصوص لڑ کیوں کے تعلیم فروغ اور عصر حاضر کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آ ہنگ ہو نا پڑ ے گا۔ تقر یب کے نظامت کے فرائض آ رسی ڈی کونسل گوادر کے نائب صدر ناصر رحیم نے ادا کےئے ۔ گوادر کتب میلہ کے دوسر ے سیشن میں مختلف مو ضو عات پر تھیڑ شو پیش کےئے گئے جس میں مھر در کر اچی اور خیر جان آ رٹ اکیڈمی گوادر کے فنکاروں نے حصہ لیا کتب میلہ کے پہلے روز شہر یوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہو ں نے کتب کی خر یداری میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا ۔