|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2016

نوشکی: ضلع نوشکی میں گزشتہ دس سالوں سے صرف 8سے 10گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری ہے، طویل عرصہ سے نوشکی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا مرکزی وصوبائی حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے، نوشکی کے شہری علاقوں اور دیہاتوں میں یکساں طور پر بجلی سپلائی کی جاتی ہے ، کاروباری اوقات اور زراعت کے ضروریات کے برعکس بجلی کی فراہمی سے عوام مطمئن نہیں، کیسکو حکام اس قلیل بجلی کی فراہمی میں بھی من پسندی کا حربہ استعمال کرتے ہیں اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے اپنی لائن لاسس کورد کرتے ہیں ، نوشکی کے عوامی حلقوں کی جانب سے نوشکی شہر کو صرف چند گھنٹے کی بجلی کی سپلائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی سٹی ایریا وگردونواح کو صبح 8بجے سے شام 3بجے تک اور شام 6بجے سے رات 2بجے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،12سے 14گھنٹے کی طویل العصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ، عوامی حلقوں نے ویراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور کیسکو کے چیف رحمت اللہ بلوچ سے اپیل کی ہے کہ نوشکی میں بجلی کی فراہمی کے دورانیہ فوری طور پر بڑھائی جائے