|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2016

خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کو نسل کے رکن میر یونس عزیز زہری کے رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کا اہم اجلاس منعقد ہو اجلاس میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولنا فیض محمد سمانی ،جمعیت علماء اسلام خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی نے خصو صی شرکت کیا اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام خضدار کے امیر مولنا محمو د الحسن قمر نے کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی ، پریس سیکرٹری مفتی عبد الحکیم شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام فیروز آباد کے راہنماؤں مولانا عبد القدوس ، مولنا عبد الجلیل ، مولنا سلیم اللہ مولانا احمد مکی مولنا نو ارللہ سمانی انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حا فظ حمید اللہ مینگل حاجی محمد رمضان میوسیانی و دیگر نے شرکت کیا اجلاس میں ضلع خضدارمیں جماعتی امور کا تفصیلی جایزہ لیا گیا ضلع خضدار کے مختلف علاقوں سے آمدہ جماعتی امور کو دیکھا گیا اور اس بارے متعدد فیصلے ہوئے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جماعت کی سیاسی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لئے پورے ضلع میں عوامی رابطہ مہم چلایا جائے اور کارکنوں کو کسی بھی امر کے بارے میں پوری طرح سے مستعد رکھا جائے اجلاس میں اس بات زور دیا گیا کہ آنے والے انتخابا ت کے لئے کارکنوں ابھی سے بھر پور تیاری کرنا چاہیئے ووٹر لسٹوں میں اندراج شنا ختی کارڈ کی حصول پر توجہ اس بارے میں دیگر جماعتوں سے رابطہ متفقہ معاملات پر یکسان موقف اختیار کرنا ضروری ہے اجلاس میں اس حوالے مختلف با اختیار کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولا نا فیض محمد مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ، مفتی عبد القادر شاہوانی و دیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے سیاسی و جمہوری انداز سے جد و جہد کررہی ہے علماء کرام امن و آشتی کے نقیب ہیں مدارس اسلامیہ مین اسلامی تعلیمات کی تعلیم دی جاتی اسلامی نظام میں دہشت گردی کا کوئی گنجائش نہیں ہے اسلامہ تعلیمات کسی بی ذی روح کو بلاوجہمارنے کی اجازت نہیں جس مذہب میں کسی جانور کو اجازت نہیں ہو اس مذہب میں انسانوں کو ناحق قتل کرنے کا کس طرح اجازت ہوگی حقیقت یہ ہے کہ اسلام کو بد نام کرنے کی ایک بیم الاقوامی سازش کیا جارہا ہے خاص طور پر یہودیوں پانچ سو سے زائد ٹی وی چینلز اسلام کو دہشت گرد کی روپ میں پیش کرنے کی بھر پور کوشش میں ہیں اس مقصد کے لئے اسلام کے ازلی دشمنوں کی جانب سے غیر مسلموں کو اسلامی لباس و شکل دیکر ان سے ایسے کام کرائے جارہے ہیں جو اسلام کو بد نام کرنے کے سبب ہوں پاکستان میں ایسے متعدد لوگ پکڑے گئیں جو ڈاڑہی و پگڑی میں تھے لیکن ان کے اندرونی علامتیں صاف بتا رہی تھیں کہ وہ غیر مسلم ہیں جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کہا ہمارا موقف روز اول یہ ہے کہ جو لوگ بازاروں عبادت گاہوں میں دہماکے کرتے ہیں وہ قطعی طور پر مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے فتوی ٰ قومی اسمبلی پاکستان و سینٹ آف پاکستان کے کاروائی کے حصہ ہیں کہ پاکستان میں مسلح جد و جہد ناجائز ہے اس کے باوجود مدارس و علماء کرام کو دہشت گردی سے منسوب کرنا اسلام کے کے دشمنوں کی سازش ہے ہم ایسے سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جمعیت علماء اسلام ملکی سطح پر یا بیرون ملک تیار ہونے والی ایسی سازش کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنانے کی کوشش کریگا جو اسلام مسلمانوں و اسلام کے شعائر کے خلاف ہوں ۔