|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2016

اوتھل: اوتھل کے قریب کنڈملیرمیں کارگو کشتی سمندر میں ڈوب گئی6افراد ڈوب گئے،تین کوبچالیاگیا،تین افراد تاحال لاپتہ ،ایدھی رضاکاراور پاکستان کوسٹ گارڈ کالاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیراور سپٹ کے سمندر میں ایک کارگو کشتی اچانک ڈوب گئی جسکے نتیجے میں کشتی میں سوار چھ افراد ڈوب گئے جن میں سے تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت ساحل سمندر پر پہنچے جبکہ دیگر تین افراد لاپتہ ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ کے رضاکار اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد نہ مل سکے اور ایدھی وپاکستان کوسٹ گارڈ نے تلاش کا کام جاری رکھاہواتھا۔