مستونگ: مستونگ قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ روڈ سے گزرنے والے بچے کو بچاتے ہوئے پل سے ٹکر ا کر گر الٹ گئی بچے سمیت چار افراد جا بحق ،مستونگ لیویز کے مطابق جمعرات کے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھڈ کوچہ ضلع مستونگ کے مقام پر روڈ کراس کرنے والے بچے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو پل سے ٹکر کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی زخمیوں کو لیویز اور ایدھی کے گاڑیوں میں نواب غوث بخش مہموریل ہسپتال مستونگ پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران کوچ کے دونوں ڈرائیورز خان جان اورمحمد زاکر ،اختر محمد اور کم سن بچہ عصمت اللہ جا ن بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں ،سید شاہ ،عبدالحلیم ،علی احمد ،اشفاق ،سکندر ،محمدہارون ،بی بی صفیہ ،صدیقہ ،سلیمہ ،صباء ،ردعا ،افضل ،رشیدہ ،صفیہ بی بی ،عائشہ ،سلمہ ،سیمی عابد ،بی بی افشاں ،عمیرہ ،مہمونہ ،و دیگر شامل ہیں زخمیوں کو مستونگ میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے بی ایم سی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ جا بحق ہونے والوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں کو کرینوں کے زریعے بس کو کاٹ لر نکال لیا گیا لیویز واقع کے متعلق تفتیش کر رہی ہے ۔