|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2016

ہرنائی: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام جلسہ ہرنائی میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور پارٹی کے مرکزی قائدین کا ناکس کے مقام پر پارٹی کارکنوں پرتپاک استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گا پہنچایا گیا جلسے سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میر غلام نبی مری ، سردار حق نواز بزدار ،سردار عمران بنگلزئی ، ملک عبدالمجید کا کڑ ضلعی صدر غلام شبیر مری ، جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان ، تحصیل صدر ملک رحمت اللہ ترین و دیگر نے مین چوک ہرنائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل کی وجہ سے دنیا میں اہم اور امیر خطہ ہے بلوچ وسائل پر قبضے کی کشمکش میں قوم کے وجود کو ہی مٹانے کی سازشیں کی جارہی ہے گزشتہ کئی اداور سے لیکر آج تک بلوچستان میں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن بلوچ قوم کسی صورت بھی نام نہاد ترقی نہ افغان مہاجرین کے بنیاد پر مردم شماری کو کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ پارٹی کسی بھی ایسی عمل کوبرداشت نہیں کرے گی جس سے قوم کی تاریخ اور ثقافت کو ملیا میٹ کیا جائے افغان مہاجرین کے موجودگی میں مردم شماری صرف بلوچ قوم کے وسائل پر قبضہ کرنے کے جاری سازشوں کا تسلسل ہے جیسے بی این پی ہر صورت میں ناکام بنائے گے انہوں نے کہاکہ ایسی ترقی قبول نہیں جس سے بلوچوں کے وسائل کسی اور کے ہاتھوں چلے جائے انہوں نے کہا کہ ساحل وسائل پر قدرتی دولت پراپنے دست راست میں لانے پر مرکوز ہیں انہوں نے کہاکہ آج بلوچ قوم اور بلوچستان جس مشکل اور کھٹن حالات کاشکار عالمی قوتوں کے نظریں یہاں کے ساحل وسائل پر اور قدرتی دولت پراپنے دست رست میں لانے پر مرکوز ہیں انہین بلوچوں کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی و جودسلامتی سے کوئی سروکار نہیں ہیں وہ اپنے استحصالی اور توسعی پسندانہ سازشوں کو پروان چڑھانے میں مصروف عمل ہیں بلوچوں نے اپنے وجوداور وطن کی دفاؑ اور حفاظت کیلئے متحدہ ہوکر جدوجہد نہیں تو آنے والے دنوں میں بلوچ قوم کی بقاء سلامتی اور تشخص مکمل طور پر ختم ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ ہم ترقی کی ہر گز مخالف نہیں اور اس اکیسویں صدی میں رہتے ہوئے کوئی بھی باشعور انسان ترقی کی مخلفت نہیں کرسکتا لیکن ماضی کے بڑھے بڑے شروع کئے گئے میگا پروجیکٹس اپنے اختتام تک پہنچے لیکن ان کی فائدے یہاں کے لوگوں تک نہیں پہنچے اور قدرتی دولت اور خطے کی مالک کی فرزندآج بھی بوند بوند پینے کی پانی کیلئے ترس رہے ہیں یہاں کے عوام کی پاؤں میں چھپل اور تن میں کپڑے نہیں ہیں جوکہ استحصال کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچستان کے قومی اور میگاپروجیکٹ پر ایک واضع اور اصولی موقف اپنایا اور اسلام آباد میں گوادر کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ملک کی تمام اہم جماعتوں نے شرکت کی کیونکہ بی این پی کا گوادر سے متعلق واضع موقف ہیں کہ پورٹ اور میگا پراجیکٹس کی مکمل اختیار بلوچستان کو دیا جائے اور بلوچستان کے ساحل وسائل پر صوبے کی اختیارحق ملکیت کو تسلیم کیا جائے گوادر کے بلوچوں بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں بدلنے کیلئے فوری طورپر قانون سازی اور ٹھوس پالسی تشکیل دی جائے تاکہ ملک کی دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو شناختی کارڈ لوکل سرٹیفکٹ اور انتخابی فہرست میں ناموں کے اندراج پر مکمل پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہاکہ گوادر میں لاکھوں کی تعداد باہر سے روزگار کے حصول کیلئے آنے والے آبادی سے گوادر کے مقامی آبادی مکمل طورپر اقلیت میں تبدیل ہوجائے گی اور آج وہاں کے مقامی افراد کیلئے گوادر کو مکمل طور پر نوگو ایریا بنایا گیا ہے اور وہاں کے عوام تمام تر زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں وہاں کے عوام تمام تر زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں وہاں کے شہری اس شدید غربت بیروزگاری اور معاشی تنگ دستی اور استحصال کا شکار ہے پینے کے پانی کا فی ٹینکر ہزاروں روپوں میں لینے پر مجبور ہے انہوں نے کہاکہ بی این پی عوام عوام کو کسی بھی صورت میں حکمرانوں کے ظلم وستم ناروا پالیسوں کو برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ موجودہ نام نہاد حکمران جنہوں نے اقتدار سے قبل بہت بلند و بانگ دعویں کئے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ اپنے تمام وعدے اور دعویں بھول گئے اور صرف کرپشن و کمیشن میں مبتلا ہوکر عوامی مسائل بھول گئے انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری فرقہ واریت دہشت گردی حکمرانوں کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے جوآج قوم انہیں بکت رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل صوبے کے عوام کی حقوق کی حصول کیلئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کررہی ہیں۔