گوادر: موسم گرما میں بجلی کی سپلائی میں طویل تعطل کاامکان، محکمہ کیسکو 11کے وی کے دوبوسیدہ فیڈروں کے ذریعے جڑواں شہر اور پورٹ سٹی گوادر کو بجلی سپلائی کر رہے ہیں، موسم گرما کیلئے عوام اپنا بندوبست آج سے کریں ، محکمہ کیسکو گوادر ڈویژن میں 184آسامیاں خالی ہیں، گاڑیوں کی کمی ومرمت حفاظتی آلات کی عدم دستیابی بروقت ٹرانسفارمر اور لائن میٹریل کی عدم دستیابی اور ناکارہ کھمبوں اور دو بوسیدہ فیڈروں کی اوور لوڈ نگ نے جلتی پر تیل جھڑک دی ، تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں گوادر میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، موسم سرما میں کیسکو ذرائع کے مطابق گیارہ کے وی کے دو بوسیدہ فیڈروں کے ذریعے پورٹ اور اسمارٹ سٹی گوادر کو بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے جو کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے باربار ٹرپ کرتے رہتے ہیں جبکہ موسم گرما میں یہ دونوں فیڈر خصوصاً کوسٹ گارڈ فیڈر اوور لوڈنگ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چل نہیں سکتا، بوسیدہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے فیڈر ٹرپ ہونے کا اندیشہ ہے اور ٹرانسفارمر جلنے کا بھی اندیشہ ہے، گوادر میں ٹرانسفارمر اور لائن میٹریل نہ ہونے کی وجہ سے جلنے کے سبب ٹرانسفارمر بروقت مرمت نہ ہوسکیں گے، شہر میں نصب کھمبے ناکارہ ہوگئے ہیں اور ان پر تاریں بھی بوسیدہ ہوگئی ہیں، محکمہ کیسکو گوادر ڈویژن میں 184پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ سب ڈویژن کیسکو اربن گوادر میں ایس ڈی او کی پوسٹ پر جونیئر کوایڈیشنل چارج دیا گیاہے جبکہ ایل ایس کے 4، ایم ایس کے 3، لائن مینوں کی 17، ایس ڈی سی کے ایک ، ایل ڈی سی کے ایک ، میٹر ریڈر، ٹی سی کے ایک ایک، اسسٹنٹ لائن مینوں کی 15، بل ڈسٹری بیوشن کے 4وی ڈی ،نائب قاصدکے ایک ایک ، سیکورٹی گارڈ کے تین اور چوکیدار کی دو پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں، موجودہ حکومت اور چیف کیسکو بلوچستان گوادر میں کیسکو کے نظام کو درست کریں اور فیڈروں کو بڑھا دیا جائے اور گوادر شہر میں پرانے اور بوسیدہ تاروں کو تبدیل کرنے میں اپنا کردارادا کریں، بصورت دیگر پورٹ سٹی اور اسمارٹ سٹی موسم گرمامیں تاریخی میں ڈوب جائے گا