|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2016

اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹیری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفورحید ری نے کہا کہ ملک میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی جب حکومت آتی ہے تو منافع خور ادارں کو نجکاری کے حوا ے کر تے ہیں جمعیت منافع خور اداروں کے نجکاری کے خلاف ہے کیونکہ اگر ادارے خسارے میں جا تے ہیں ان کے آفسران کے خلاف کاروائی ہونی چایئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلعی جنرل سیکرٹیر ی بشیر احمد چنہ کے رہاش گاہ پر صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مولانا حیدری نے کہا کہ جمعیت نے ہر فورم پر عوام کی حقوق اور ان کے مسائل پر اسمبلیوں میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری بلوچستان کا حق ہے ان کوملنے چایئے کیو نکہ گوادرپورٹ بلوچستان میں ہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے زرعی علاقوں کے حواے سے زمینداروں کے ساتھ ہیں علاقے کے زمیندار آگے آئے ہم ان کے مسائل کے حل کر نے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب بھی نقیش اور اغواء برائے تعاون کا سلسلہ جاری ہے مولاناحید ری نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مردم شماری آٰٗئین کاحصہ ہے ان پر فوری طور پر عملدامدہو نا چایئے کیونکہ آئین کے رو سے مردم شماری پہلے ہو نا چایئے تھا انہوں کہا کہ جمعیت جعفرآباد نصیر آباد میں فعال کردار اداکر رہی ہے مہمارے دوستوں سے ہر وقت رابط ہیں اور جمعیت کے ورک ریڑکی ہدی کی حیثت رکھتے ہیں ملک بھر میں جمعیت ایک فعال سیا سی جماعت بن چکے ہیں اللہ نے موقع دیاتودوبار ہ جعفرآباد و نصیر آباد کا دورہ کرونگا انہوں کہا کہ حکمران قومیاداروں کو نجکاری کر نے کے بجائے ان کو خسارے میں لے جا نے والے کریٹ �آفسران کے خلاف کاروئی کر تے تاکہ قومی ادارے اپنے پاؤں پر خود کھڑاہوسکتے جمعیت علما ء اسلام ہر ادارے کی نجکاری کے خلاف آواز بلند کر تے رہے گے ۔