|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2016

گوادر: گوادر 2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عابد رحیم سہرابی کی صدارت اجلاس ، ہمیں اپنی بقاء کیلئے اپنی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنا ہوگا، بلوچی ثقافت کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے گا، عابد رحیم سہرابی ، عزیز گچکی ، سعید فیض اور ڈاکٹر عزیز بلوچ کا شرکاء سے خطاب‘ کلچر ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، کمیٹیوں کی کارکردگی انہیں فعال اور متحرک بنانے کیلئے 25فروری کو اہم اجلاس ہوگا، ماجد سہرابی پروگراموں اور کمیٹیوں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے، شرکاء نے انتہائی جوش وجذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر ہی 90ہزار روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا، چیئرمین بلدیہ گوادر کی زیر صدارت دو مارچ کو بلوچ کلچر ڈے منانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقدہوا، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ قوموں کی بقاء وسلامتی کا انحصار اپنی زبان تہذیب وثقافت کو زندہ رکھنا ہے، صوبے بھر کی طرح اس سال گوادر میں بھی بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے گلزار گچکی کا کہنا تھا کہ بلوچی تہذیب وثقافت کو ہر سطح اور ہر لحاظ سے اجاگر کرنا ہوگا ، قدیم آواز ، آلات ، لباس وخوراک کی بھر پور نمائش کیا جانا چاہئے، قدیم رسومات سمیت قدیم زیورات اور آرائش کی خواتین اور مردوں کے پروگرام میں رکھا جائے، کلاسیکل موسیقی کا اہتمام ہونا چاہئے، ڈاکٹر عزیز اور سعید فیض کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچی کلچر ڈے کو بھر پور طریقے سے منا کر اتحاد اور یکجہتی کی طرف بڑھنا ہوگا، 2مارچ کلچر ڈے کو منانے اور عوام کی بھرپور شرکت کیلئے تمام شہری ذرائع کو بروئے کار لانا ہوگا، میڈیا اور کیبل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں فینا فلیکس بورڈ آویزاں کئے جائیں گے، دو مارچ کے پروگراموں کی تشکیل کیلئے خواتین کیلئے آر سی ڈی کلب گوادر اور مرد حضرات کیلئے تمام پروگرام سورگ دل گراؤنڈ میں ہونگے، تمام شہریوں سے اپیل کی گئی کہ دو مارچ کے بلوچ کلچر ڈے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں چار کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، عابد رحیم کو فنانس کمیٹی کا سربراہ جبکہ اعجاز حسین، گلزار گچکی اور حسین واڈیلہ ان کے ممبر ہونگے، انتظامی کمیٹی کیلئے سعید فیض کو سربراہ، ڈاکٹر عزیز ، آر سی ڈی ، ماسٹر رمضان، غلام حمد راجہ، عبداللہ عابد ممبر ہونگے، کلچرل کمیٹی کے سربراہ گلزار گچکی سربراہ ممبران میں بھی فراق ، ناصر سہرابی، نسیم ، خالد ایڈووکیٹ ، آصف شفیق اور قدوس قاسم ہونگے، میڈیا کمیٹی کیلئے گوادر پریس کلب کے سرپرست اسماعیل بلوچ کوسربراہ حنیف کرد اور شے عبدالغنی ممبران ہونگے جبکہ ان تمام کمیٹیوں کیلئے ماجد سہرابی چیف نگران ہونگے اوروش نیوز کے عین قادر پروگراموں کی مانیٹرنگ کریں گے