|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2016

ڈیرہ اللہ یار: بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلاء تک مردم شماری کی اہمیت نہیں ہوگی افغان جہاجرین بلوچستان سمیت ملک کیلئے بھی بڑا مسلۂ ہیں حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا فوری بندوبست کرے گوادر سمیت پاک چائینہ اقتصادی راہداری سے متعلق اے پی سی کے فیصلوں پر عمدرآمد کیا جائے ،بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کے حقوق کی جنگ بلوچستان نیشنل پارٹی موثر انداز میں لڑرہی ہے اصولوں پر سمجھوتہ ہمارا شیوا نہیں ،کٹھن حالات میں ثابت قدم رہنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ۔اہل بلوچستان کے سامنے وہ سرخرو ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد کے ضلعی صدر احسان کھوسہ جنرل سیکرٹری دلشاد احمد کھوسہ ،علی مراد مینگل اور علی اصغر بادینی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین اور پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے متعلق اپنے مطالبات آل پارٹی کانفرنس میں بیان کیے اب حکمرانوں کی مرضی ہے کہ وہ اس مسئلے کو کس جانب لے جاتے ہیں ۔ اگر اکثریتی فیصلوں کو روندا گیا تو یہ ملک اور صوبے کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ بی این پی نے ہر مشکل وقت میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑگی بلکہ ان کے بہترین مستقبل کیلئے اپنی کوشش جاری رکھی گی اور یہ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں ۔