مستونگ: ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ کااجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ چیئرمین میر بلال کرد منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وائس چیئرمین وکنوینئر حاجی عزیز احمد سرپرہ نے رولنگ دیتے ہوئے اجلاس کارروائی شروع کی اور 3کروڑ 60لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا مسودہ اور ایجنڈا پیش کیا، جسے تمام اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا، مسودہ پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران عبدالحمید ایڈووکیٹ، غلام فاروق شاہوانی، نواز بلوچ، میر اکبر بنگلزئی ، میر صادق کرد، میر انور شاہوانی، میر انور مینگل حاجی محمدانور شاہوانی، میر جمعہ خان بنگلزئی ، عبدالرحمن شاہوانی، عبدالرحمن بگٹی ، میر احمد نواز ابابکی ودیگر نے اظہار خیال کیا اور تجاویز پیش کیں، اس ڈی او عبدالصمد بنگلزئی نے اراکین کو ان کے فنڈز کو صرف مطلوبہ ترقیاتی سیکٹرز میں پیرا قواعد وضوابط کے مطابق استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں ہونگے، اجلاس میں مختلف فیصلے خصوصاً یکم مارچ سے سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں مستونگ ، دشت، کردگاپ، کانک ، کھڈ کوچہ، اسپلنجی ودیگر علاقوں میں شعور وآگاہی کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد اور مستونگ کیلئے صوبائی حکومت سے ایک خصوصی پیکج لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا، جبکہ کونسل نے مستونگ کے بیس یونین کونسلز کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ، اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر بلال کرد، وائس چیئرمین حاجی عزیر سرپرہ ودیگر اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کی بحالی علاقے کی ترقی وخوشحالی اولین ترجیحات ہیں، اوریہ ہم سب کی کاوشوں سے ممکن ہے اور جمہوریت کا راز بھی اس میں مضمر ہے، ہم سب کو ذاتی اور گروہی مفادات کو بالا ئے طاق رکھ کر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے