|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2016

دالبندین: بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل نوکنڈی بھی قحط سالی کی زد میں ہے 37 مہینے میں صرف9 دن بارش ہوئی ہے مگر وہ نہ ہونے کے برابر حکام نوکنڈی کو قحط زدہ قرار دے کر پیکج کا اعلان کیاجائے‘ ضلع چاغی ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی دیکھ بھال اور یہاں کے لوگوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ‘عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ضلع چاغی مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما تحصیل چیئرمین نوکنڈی حاجی میر عرض محمدبڑیچ نے بی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی قیادت ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد بخش بلوچ قاضی ریاض حسین حاجی اقبال حسین میر مولا بخش نوتیزئی اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ علاقے کے وسیع تر مفاد اور لوگوں کے محرومیوں کو دور کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے