|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد مارے گئے۔ مستونگ کے علاقے دشت سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران تین حملہ آور مارے گئے۔ ہلا ک افرادسے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا۔ سیکورٹی فورسز تینوں حملہ آور کی لاشیں لیویز کے حوالے کردی ہیں۔ ان کی شناخت مشکے کے رہائشی میرحسن ولد ابراہیم ، واشک کے رہائشی محمد صدیق ولد قادر بخش اور ژوب کے رہائشی جہاں داد ولد طور خان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔