|

وقتِ اشاعت :   February 29 – 2016

سبی: سالانہ سبی میلے کی رنگا رنگ تقریبات چوتھے روز بھی جاری،سردار چاکر اسٹیڈیم میں کیٹل واک و مظاہرئے،مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے مالداروں میں انعامات تقسیم کیئے،زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ2016کی رنگارنگ تقاریب اپنی رعنایوں کے ساتھ چوتھے روز بھی جاری رہیں اس سلسلے میں سردار چاکر اسٹیڈیم میں کیٹل واک اور دیگر تفریحی مظاہرئے پیش کیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی تھے ،جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی مشیر جنگلات و لائیواسٹاک عبیداللہ بابت،سینئر اسٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالرزاق زہری ،سردارزادہ میر احمد خان بنگلزئی،ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری،ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر و ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی و دیگر بھی موجودتھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ سبی کا سالانہ میلہ بلوچستان کی ثقافت اور تاریخ و تمدن گہوارہ ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے کی معشیشت کا دارومدار بھی اسی میلے پر منحصر ہے جس کے ذریعے صوبے میں مالداری کو فروغ دئے کر مالدار طبقہ اپنے زرمبادلہ میں اضافہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا بھی واحد ذریعہ ہے اور صوبے کے عوام میں یگانگت و محبت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مخلوط حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند بنانے کے لیے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبے میں تعلیمی اداروں کے قیام سمیت صحت کی بنیادی سہولیات کو عوام تک بہم پہنچانا ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سبی میں چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے نام کو متنازعہ بنایا جارہا ہے امید ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل ذمہ داران اس مسئلہ کو جلد ہی حل کرکے یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہریلوئے کی سروس کو بہتر اور معیاری بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے سامنے مسئلہ ضرور اٹھایا جائے گا جبکہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی منظوری ہو چکی ہے جس کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا،دریں اثناء سردار کمال خان بنگلزئی نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی تفصیلی دورہ کیا جہاں پر محکمہ لائیواسٹاک کے اسٹال میں ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر جبکہ زراعت کے اسٹال میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی یونس بنگلزئی نے بریفنگ دی۔