|

وقتِ اشاعت :   February 29 – 2016

مانجھی پور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا محمدخان شیرانی نے میر پور میں سردار محمد داؤد خان کھوسہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوسہ قبیلے نے ہمیشہ جمعیت کا ساتھ دیاہے، مرحوم الحاج نبی بخش خان کھوسہ نے جمعیت کے ساتھ بہت بڑا تعاون کیا‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہونے والی ہے چند لوگ اس عمل سے خوف زدہ ہیں مردم شماری کے عمل کو ہر صورت میں پورا ہونا چاہئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر حافظ حمد اللہ جمعیت کے ضلعی امیر حافظ محمد صدیق بھنگر کے علاوہ معتبرین بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ نیب کو با اختیار ہونا چاہئے، احتسابی عمل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، ملک میں آنے جانے والے لوگوں پر کسی صورت پابندی نہیں لگائی جاسکتی