|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2016

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں کاروائی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے بارہ کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرکے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بارہ کلو گرام دھماکا خیز مواد ، ڈیٹونیٹر، وائر اور انٹینا برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش شروع کردی گئیہے