گوادر: گورنمنٹ پرائمری اسکول گزروان وارڈ میں چوری ‘چور پنکھا سمیت تدریسی مواد‘سپورٹس کے سامان اپنے ساتھ لے اڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول گزروان وارڈ گوادر میں چوری کی واردات ہوئی چور اپنے ساتھ پنکھا تدریسی مواد بچوں کے کھیل کے سامان اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر گوادر نے پولیس کو شکایت درج کروائی‘ واضح رہے کہ یہ گوادر کے اسکولوں میں چوری کی پہلی واردات نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چوریاں ہوتی رہی ہیں پولیس صرف رپورٹ درج کروا کر اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے کر چھپ ہو جاتی ہے‘ عوامی حلقوں والدین طالب علموں اور اساتذہ کرام نے گوادر پولیس کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوری کی وارداتوں کو روکیں اور متاثرہ اسکولوں کی تلافی کی جائے