ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹرڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے غریب محکوم مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے کسی کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا پرانے نظریاتی اور ناراض ساتھیوں کو منا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بلوچستان کی عوام کا ایک طرف سے پس پردہ قوتیں استحصال کر رہی ہیں دوسری جانب قوم پرستی کا لبادہ اوڑ کر مفاد پرست عناصر نقصان پہنچا رہے ہیں اپنے نظریے پر ڈٹ جانا ہی غریب عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے مفادات کی سیاست اپنے سیاسی نظریے سے بھی ہٹا دیتی ہے بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے نیشنل پارٹی کے نظریاتی ورکروں اور ناراض ساتھیوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مفاد پرستی کی سیاست کا راستہ روکا جا سکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے مضبوط طاقتور سیاسی نظام کی ضرورت ہے جس کی ڈور اسلام آباد کے ہاتھ میں ہونے کے بجائے منتخب عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں ہونی چاہیے طلب جاکر بلوچستان کے ساحل وسائل کی بات وفاق سے منوائی جاسکتی ہے اور کہاکہ اسٹیلشمنٹ اگر مخلص ہوجائے تو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنے والوں کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے جس پر عوام کا بھروسہ ہے رات کی تاریکی میں آنے والے اپنے ذاتی مفادات کے سوا کسی کا کچھ نہیں سوچتے ہیں بلوچستان کے عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں ہزاروں بچے بچیاں درختوں کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ رکن اسمبلی بغیر سرکاری کوڈ کے سکول صحت اور لائیو اسٹاک کے مراکز بنا رہے ہیں جن کی منظوری نہ ہو وہ نجی بااثر افراد کے قبضے میں عمارتیں ہونگی عوام کا پیسہ ضیائع ہوگا ایسے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف پی اینڈڈی کو کارروائی کرنی چاہیے ۔