قلات: آل پارٹیز کی کال پر قلات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال‘ گیس پریشر کی بندش اور ہائی کورٹ آف بلوچستان کی جانب سے مسترد شدہ گیس میٹرز کی زبردستی تنصیب کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ گیس حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گیس حکام کی جانب سے ہائی کورٹ آف بلوچستان کی جانب سے تیز چلنے والی مسترد شدہ گیس میٹرز کی تنصیب کے خلاف اور گیس پریشر کی بندش کے خلاف آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی‘ تمام کاروباری مراکز دن بھر بند رہیں جبکہ آل پارٹیز اور عوام کی جانب سے مشترکہ ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شہید لونگ خان چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا‘ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز میں شامل جماعتوں جے یو آئی کے مولوی محمد حیات مبارک خان محمد حسنی مفتی ناصر بی این پی عوامی کے حاجی غلام قادر عمرانی نذیر احمد نیچاری جے یو آئی ف کے محمد نور فاروقی بی این پی کے وڈیرہ رحیم مینگل احمد نواز بلوچ مسلم لیگ ن کے چیئرمین واحد پندرانی نیشنل پارٹی کے نور احمد پندرانی تحریک انصاف کے ریاض شاہوانی‘ قاسم عمرانی عبدالمنان دہوار جماعت اسلامی کے حافظ عبدالعزیز ایپکا حسین بخش رئیسانی انجمن تاجران اقلیتی ‘سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس کمپنی کو ہم ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلے کی ہرگز خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے‘ مسترد اور تیز چلنے والے میٹرز کو تنصیب کیا گیا ہے انہیں نکال کر واپس کریں جبکہ سات سال سے گیس پریشر نہیں اور عوام سے ماہانہ لاکھوں روپے بل وصول کیا جا رہا ہے‘ کھڈ کوچہ و دیگر علاقوں میں گیس چوری سر عام ہو رہی ہے جبکہ قلات کو گیس فراہم نہ کر کے عوام سے بل وصول کیا جا رہا ہے‘ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ قلات کے عوام گیس حکام کے ناروا سلوک کی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اگر نئی تنصیب شدہ میٹرز کو نہ نکالا گیا اور قلات میں گیس پریشر بحال نہ کیا گیا تو عوام گیس میٹروں کو نکال کر گیس آفس میں جمع کرا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری گیس حکام پر عائد ہو گی۔