کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کسٹم انسپکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کِلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک عمارت کے باہر بیٹھے کسٹم انسپکٹر سیف اللہ وزیر کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سیف اللہ وزیر ولد قیامت خان قوم وزیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچادی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو چہرے اور جسم کے مختلف حصوں میں دس سے زائد گولیاں ماری گئیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے چودہ خول ملے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئٹہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کسٹم انسپکٹر کو قتل کر دیا
وقتِ اشاعت : March 10 – 2016