|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2016

قلات: آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت بی این پی کے رہنماء پرنس ذکی جان بلوچ کی صدارت میں ہوا جس میں بی این پی (عوامی)جمعیت علماء اسلام (ف) سنی تحریک پی ٹی آئی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں قلات کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ان میں پرنس ذکی جان بلوچ ، علی احمد رودینی ، نواز مینگل ، حاجی غلام قادر عمرانی ، نزیر احمد نیچاری ، حافظ محمد قاسم ، مولانا محمد نور فاروقی ، وڈیرہ محمد رحیم مینگل ، حافظ حبیب احمد ، ریاض احمد ، و دیگر نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گیس بحران کے خاتمہ میں فلاح کے عوامی نمائندے مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں اب ہم مجبوراً بلوچستان ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرینگے اور بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے آواز بلند کرینگے ملازمتوں کو اپنے من پسند افراد میں بندر بانٹ سبزی منڈی قلات کے ٹینڈر میں مقامی ٹھکیداروں کو بائی پاس کر کے میرٹ کو بری طور پر پامال کیا گیا قلات میں کرکٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں من مانی پی سی بی کے قانون کے علاوہ صرف ایک ہی فیملی سے ایسوسی ایشن کا انتخاب اور دیگر ٹیموں کو نظر انداز کرنے کے علاوہ کرکٹ ٹیموں کی رجسٹریشن شدہ ٹیموں کو ٹرائل میں نظر انداز کرنا ظلم و ذیادتی ہے ۔