|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2016

مچھ: بولان ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو مسافر جاں بحق خاتون بچی باپ بیٹے دوبھائیوں سمیت 16افراد زخمی زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک زخمیوں کو مچھ سبی ڈھاڈر کوئٹہ سول ہسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے تفصیلات کیمطابق کوئٹہ سے سبی جانیوالی بلاول اینڈ سجاول کوچ بولان کے علاقہ درجن کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں دو مسافر شیر محمد والد محمد نواز ندیم خان والد اللہ ڈنہ ساکنان سبی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون بچی باپ بیٹے دو بھائیوں سمیت کوچ میں سوار8افراد زخمی ہوگیا زخمیوں میں بی بی عائشہ زوجہ قادر بخش قادر بخش صوفی کریم والد یارمحمد جتوئی نہال خان والد کریم بخش جتوئی سکنہ ڈھاڈر شیردل خان رحیم بخش والد عطر خان بنگلزئی طوطا خان والد مہر خان ماچھی قادر بخش والد محمد اسحاق سومرو ساکنان سبی محمد شاہ والد گلزار سکنہ فیصل آباد شامل ہیں جبکہ دوسرا حادثہ ٹریفک کا بولان کے علاقہ مٹھڑی میں ٹو ڈی کار نمبرڈبلیو اے ایچ 933 اور پک آپ نمبراے ایف آر 2015 کے درمیان تصادم کے باعث ہواجس میں 6افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں کار سوار عرض محمد والد شاہ محمد ضمیر احمد والد میراں بخش لانگو محمد حسن والد محمد رحیم ترین سکنہ ہرنائی پک اپ سوار محمد یوسف والد خدائیداد مینگل نذیر احمد والد عبدالرحمان سمالانی رحمت اللہ والد عبدالکریم پرکانی سکنہ کوئٹہ شامل ہیں تمام زخمیوں کو سبی ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ تیسرا حادثہ ٹریفک کا بولان کے علاقہ بی بی نانی کے مقام پر تیز رفتار ٹو ڈی اور ڈوزار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا کوئٹہ سے کوہلو جانیوالی ٹو ڈی کار میں سوار ایک بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگیا زخمیوں میں یسین والد غلام قادر مری سنتریج والد محمد اکبر شہزاد والد محمد اکبرشامل ہیں ۔