گوادر: وائس پریذیڈنٹ چائنا ڈویلپمنٹ بنک صوبہ سچوان زاؤ منگ زینگ کی سربراہی میں 19رکنی اور سیکرٹری جنرل سیکرٹریٹ آف کرامے فورم آف سوشل اینڈ اکنامک ڈولپمنٹ بو آن لنگ ین کی سربراہی میں 11رکنی وفودنے گذشتہ روز گوادر کے دورے پر پہنچے وفود نے گوادر میں مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا جن میں گوادر پورٹ سوک سینٹر ، فری زون ، چین کے تعاون سے فقیر کالونی میں زیر تعمیر پرائمری سکول، گواد ڈولپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس شامل تھے کا دورہ کیا اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی اور گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفود کو گوادر پورٹ اور گوادر ماسٹر پلان سے متعلق علیحدہ علیحدہ تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے گوادر میں جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا اور ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا ، چائنا سینٹرل ڈولپمنٹ بنک کے وفد نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ، گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں وفد نے سی پیک منصوبے کے تحت بجلی گھر کے قیام کے بعد گوادر کو خضدار نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کیلئے زیر تجویز منصوبے میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گوادر آئل سٹی میں ریفائنری کے قیام اور دیگر منصوبوں کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ کرامے سٹی کے وفد نے بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان جڑواں شہروں کے معاہدے کے بعد سوشل سیکٹر میں سرگرمیاں اور وفود کے تبادلے جاری ہیں پہلے مرحلے میں گوادر کے 5ڈاکٹروں کو کرامے سٹی میں تربیت دی گئی ہے اور حال میں5ڈاکٹر اور5 اساتذہ تربیت کیلئے چین کے شہر کرامے سٹی پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گوادر سٹی سے مزید طلباء و طالبات کو بھی چین میں تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں وفد نے گوادر میں صنعتی پارک کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک میں کنسٹرکش میٹریل اور آلات تیار کئے جارہے ہیں جو جدید گوادر کی تعمیر کیلئے ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہیں دونوں وفود نے چیئرمین ضلع کونسل گوادر بابو گلاب اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے اس سلسلے میں چینی کمپنی نے گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ کی تعمیر کیلئے سروے شروع کردیا ہے جس کیلئے چینی انجینئر گوادر پہنچ گئے ہیں ایر پورٹ کی تعمیراتی کام کے ابتدائی مرحلے میں سوائل اور دیگر ضروری ٹیسٹ لے کر رپورٹ مرتب کرنے کے بعد میٹریل اور تعمیراتی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا سی پیک معاہدے کے مطابق گوادر انٹر نیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کے اخراجات چینی حکومت برداشت کرے گی۔ یہ ائر پورٹ خطے کا جدید اور سب سے بڑا ائرپورٹ ہوگا۔