کیٹو : جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے جنگل میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 22 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
فوجی حکام کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ مشرقی صوبے پستازہ کے جنگل ایمازون کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔
ایکواڈور کے صدر رافیل کورئیا نے ٹوئٹر پر 22 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔