خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین میر عبدالرحمن زہری منعقد ہوا اجلاس میں بی این پی کے سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبدالنبی ،سٹی صدر سفر خان مینگل ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد اکرم ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان بشیر احمد عثمانی ،بی این پی (عوامی ) کے مرکزی رہنماء ماسٹر عبدالخالق غلامانی ،ٹرانسپورٹ یونین کے وڈیرہ محمد عالم قمبرانی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالواحد ساسولی ،جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر محمد اسلم گزگی ،مفتی جاوید منصوری ،انجمن تاجران کے آغا سمیع اللہ شاہ ،جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے عبدالوہاب غلامانی سمیت تمام پارٹیوں کے رکن ممبران نے شرکت کی اجلاس میں خضدار میں عوام کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی غور خوص کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ خضدار میں ترقیاتی کام کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں جو سڑکیں تعمیر کی گئی ہے ایک ہی بارش سے ہی وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں،ترقیاتی کام میں ناقص مٹریل استعمال کی جا رہی ہیں عوام کا پیسہ کرپشن کی نظر ہو رہی ہے انتظامی سطح پر اس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہیں تھا کہ عوام کے وسائل لوٹ مار کی نظر نہ ہو جائیں خضدار میں کیسکو اور محکمہ جنگلات کے احکام اپنی زمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل ہیں شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہیں جبکہ کیسکو کے اہلکار جمپر نکال کر شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسہ بٹورنے کے بعد دوبارہ لگاتے ہیں کیسکو کے آفسران مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اختیارات درجہ چہارم کے ملازمین کو حوالے کر کے خود خواب خرگوش میں ہیں اسی طرح محکمہ جنگلات کے زمہ داران بھی اپنی زمہ داریوں سے غافل نظر آتے ہیں ایک تو جنگلات پہلے سے ختم ہو گئے ہیں جو باقی رہ گئے ہیں ان کی کھٹائی بھی جاری ہیں خضدار میں تعلیمی اداروں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہیں سکولوں میں کتابیں نہیں پہنچائی گئی ہیں اور اساتذہ کی تعداد کم ہیں اٹھ سو کے قریب اسامیاں خالی ہیں ان کو فوراً پر کیا جائے صحت کے مسائل بھی اپنی جگہ موجود ہیں ہسپتالوں سے مریضوں کا ادویات نہیں ملتی ،ماہر ڈاکٹروں کی سینکڑوں اسامیاں خالی ہیں ان پر تعیناتیاں نہیں ہو رہی ہیں خضدار شہر میں صفائی کی صورتحال افسوسناک حد تک تباہ و برباد ہیں شہر بھینس کالونی کا منظر پیش کر رہا ہیں سٹل منٹ کے نام پر لوگوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں خضداار شہر میں ناقص زرعی ادویات کی وجہ سے زراعت تباہ ہو رہا ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی متعلقہ احکام سے بات کرنے کے لئے چیئرمین میر عبدالرحمن زہری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ممبران سفر خان مینگل ،ماسٹر عبدالحالق غلامانی ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،اور مولانا محمد اسلم گزگی کمیٹی کے ممبران ہونگے کمیٹی شہر کے ا ان بنیادی مسائل کو متعلقہ احکام کے سامنے رکھیں گے تھا کہ ان کا فوری حل نکالا جا سکے اگر ہماری نشاندہی کے باوجود ان مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی گئی تو رد عمل میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی لائحہ عمل طے کرے گی جس میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے ۔