|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2016

گوادر: گوادر میرین ڈرائیو کی تعمیر سے قبل پروٹیکشن وال کی تعمیر نا گزیر قرار، سڑک کا بقایاکام گوادر کی تعمیر سے مشروط گودی جی ڈی اے کی وضع کردہ پلان کے مطابق بنائی جائے، گودی کی تعمیر کیلئے ٹینڈر 28مارچ کو ہوں گے، میرین ڈرائیوفش ہاربر روڈ کی تعمیر کا بقایا کام اس وقت تک شروع نہیں کئے جائے گے جب تک پروٹیکشن وال اور گودی کی تعمیر نہیں کروائی جائے گی، سیاسی جماعتوں جی ڈی اے حکام اور ماہی گیر نمائندوں کے مابین منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ، ماہی گیروں کے خدشات اور تحفظات دور کئے گئے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی کی زیر صدارت جی ڈی اے کے حکام ،بلدیاتی نمائندوں ،سیاسی جماعتوں اور ماہی گیر نمائندوں کے مابین ایک اہم اجلاس گزشتہ روز بلدیہ گوادر میں منعقد ہوا، اجلاس میں ماہی گیروں کی طرف سے گوادر کی مغربی ساحل کے کنارے میرین ڈرائیو فش ہاربر روڈ کی تعمیر پر ماہی گیروں اور حاجی ناگمان وارڈ ، مجاہد وارڈ اور سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ کے مکینوں نے اپنے خدشات اور تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرین ڈرائیو کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں مجاہد وارڈ ، ظہور شاہ ہاشمی وارڈ اور حاجی نا گمان وارڈ میں سمندری کھٹاؤ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے ہماری کشتیوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے، اجلاس میں ماہی گیر نمائندوں نے کہا کہ ہم کسی ترقی اور سڑک تعمیر کے منصوبے کیخلاف نہیں، لیکن اپنے منصوبے ہیں جن سے ان کی رہائش گاہوں اور روزگار کو ختم کر دے اور نقصان پہنچائے کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی، اجلاس میں چیئرمین بلدیہ گوادر عابدرحیم سہرابی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں گوادر پر لگی ہیں، یہ شہر اپنی جغرافیائی اور میگا منصوبوں کی بدولت پوری دنیا میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، اجلاس میں میرین ڈرائیو کی تعمیر کی بات ماہی گیروں کے خدشات اور تحفظات دور کئے گئے اور فیصلہ کیاگیا کہ میرین ڈرائیو کی تعمیر سے قبل پروٹیکشن وال تعمیر کی جائے گی، جبکہ سڑک کی تعمیر کا بقایا کام گودی تعمیر کی جائے گی، اس سلسلے میں بتایا گیا کہ گودی کی تعمیر کیلئے ٹینڈر بھی اٹھائیس مارچ کو کھولے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ میرین ڈرائیو کی بقایا کام اس وقت تک شروع نہیں کئے جائیں گے جب تک پروٹیکشن وال اور گودی کی تعمیر نہیں کی جائے گی، اجلاس میں چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی کے علاوہ وائس چیئرمین حاجی مولابخش ، جی ڈی اے کے ایکسین امداد بلوچ ، کونسلر نسیم بلوچ، جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالحمید انقلابی، نیشنل پارٹی کے رہنماء ماجد سہرابی، بی ایس او کے رہنماء محمد جان ماہی گیر نمائندہ ایوب بلوچ ، جلیل مجاہد موسیٰ بلوچ حسن علی ودیگر نے شرکت کی