کوئٹہ: ژوب اور صحبت پور میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ چمن میں سنارکی دکان سے لاکھوں روپے کا سونا لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے کوئٹہ روڈ پر محمد علی پمپ کے قریب مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے وزیر خان دوتانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ ضلع صحبت پور کے علاقے کنڈرانی محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ واقعہ کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ ادھر چمن کے علاقے زنانہ بازار میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے جیولر شاپ میں گھس کر بیس لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز موقع پر پہنچ گئی اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
ژوب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا
وقتِ اشاعت : March 20 – 2016