کوئٹہ: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤ نے کہاہے کہ پرویزمشرف کے بیرون ملک جانے سے متعلق موجودہ حکمرانوں سے پوچھاجائے، مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی التواء سے چھوٹے صوبوں اور خاص کر پشتون قوم کو ناقابل تلافی نقصان کاسامنا ہے اس سلسلے میں ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے مغربی روٹ کو تمام ترلوازمات کیساتھ شروع کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ،پاکستان میں تمام پشتونوں کیلئے الگ صوبے کی تشکیل چاہتے ہیں ،پشتون قوم کودرپیش مشکلات وچیلنجز کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تمام پشتون لیڈر شپ آپس میں متحد ہو ،ملک بھر اورخاص کرخیبرپختونخوا میں امن کے قیام اوردہشتگردی وتشدد کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پراس کے اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے نئے شامل ہونیوالوں سے جنوبی پشتونخوا میں پارٹی کو نئی شناخت اور تقویت ملے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ملک امان اللہ بازئی ،جلیل خان مردانزئی ،ملک شاہ ولی شیرانی،ملک یونس اوتمانخیل ،جمیل خان اوتمانخیل ودیگر کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاقومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤ کاکہناتھاکہ اس وقت خطے اورخاص کرپاکستان کوامن کی ضرورت ہے کیونکہ امن بناء ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے خطے میں موجودہ صورتحال میں پاکستان کااہم کردارہے پاکستان اورافغانستان کے حکمرانوں،اسٹیبلشمنٹ اورعوام کے درمیان رابطے ہونے چاہئے میں پارلیمنٹ میں پاک افغان فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کوشش کررہاہوں کہ دونوں ممالک کوقریب لایاجاسکے ان کاکہناتھاکہ حال ہی میں افغان اولسی جرگے کے اسپیکر پاکستان آئے اوران کادورہ انتہائی کامیاب رہا ہم چاہتے ہیں کہ پاک افغان امریکہ اور چائنا فورم کو آگے بڑھاتے ہوئے امن کیلئے کام کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان دونوں برادر ممالک تعلقات میں رکاوٹوں کودور کرے تاکہ طالبان کوبھی مذاکرات کے میز پرلایاجاسکے انہوں نے کہاکہ پاکستان اورخاص کرخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پراس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمدہوناچاہئے تاکہ امن قائم ہوسکے کیونکہ امن ملک کانمبرون مسئلہ ہے