چاغی: ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتظامی آفیسران و معتبرین کے ہمراہ ریونیو آفس پر چھاپہ لوکل سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال افغان مہاجرین اور نان لوکل افراد کو جاری کئے گئے لوکل سرٹیفکیٹس قبضے میں لے لئے گئے چھان بین شروع تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد جان نوتیزئی نے اے ڈی سی ظفر اقبال ریکی اسسٹنٹ کمشنر رزاق ساسولی یو سی چیئرمین امان اللہ نوتیزئی انجمن تاجران کے صدر ٹکری نور محمد ساسولی پی ایم ایل کے صدر کیپٹن کریم ساسولی کے ہمراہ ریونیو آفس میں لوکل برانچ کے دفتر پر چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر گزشتہ پانچ سالوں سے اجراء ہونے والے لوکل سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی اس دوران بعض افغان مہاجرین کے علاوہ نان لوکل افراد اور غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے لوکل سرٹیفکیٹس کو قبضے میں لے لیا ان کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی اس موقع پر لوکل کمیٹی کے ممبران کو سختی سے تاکید کی گئی ریونیو برانچ کے حاجی ملک محمد آصف قمبر زئی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور متعلقہ آفیسران کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا بعد ازاں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران میر داؤد جان نوتیزئی نے کہاکہ ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آباد کاری اور انہیں لوکل سرٹیفکیٹس سمیت دیگر دستاویزات کا اجراء افسوسناک عمل ہے اگر اس عمل کو جلد نہ روکا گیا تو مقامی لوگ اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کیا کہ 1979 سے تاحال جاری ہونے والے تمام لوکل سرٹیفکیٹس کو منسوخ کر کے از سر نو صاف وشفاف انداز میں لوکل سرٹیفکیٹس کے اجراء کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ لوکل کمیٹی کے چیئرمین اور متعلقہ ممبران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں کسی کے دباؤ میں ہر گز نہ آئیں تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تاریک ہونے سے بچایا جائے