|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2016

نصیرآبا د: وچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں سالانہ مرمت کیلئے پاور پلانٹ بند کردیا گیاپانچ سو میگا واٹ بجلی کی پیدوار بند سینکڑوں کی تعداد میں انجینئر زاورمزدور پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں غیر ملکی کمپنی کے اوچ پاور پلانٹ ون اور ٹو سے نو سو پچاس میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اوچ پاور پلانٹ ون کو سالانہ مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے عارضی طور پربند کردیا دیا ہے جس کی وجہ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں پانچ سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی ہے اوچ پاور پلانٹ کے ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ کی مرمت ودیکھ بھال کا کام تیزی سے جاری ہے جس کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں انجینئر زاورمزدور کام کر رہے ہیں جلد مرمت دیکھ بھال کا کام مکمل کرکے بجلی کی پیدوار شروع کردی جائے گی ۔